8 دسمبر، 2015، 12:07 PM

ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں

ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان طالبان رہنما ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان طالبان رہنما ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منصور کی ہلاکت کے بارے میں کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کا احتیاط کے ساتھ جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔وہ گذشتہ منگل کو کوئٹہ کے قریب ایک جھڑپ کا حوالہ دے رہے تھے۔بعض اطلاعات کے مطابق ملا منصور شدید زخمی ہیں جبکہ کچھ اطلاعات کے مطابق وہ چار طالبان دہشت گردوں کے ہمراہ ہلاک ہوگئے ہیں۔تاہم گزشتہ ہفتہ کے روز افغانستان میں طالبان نے ملا اختر منصور سے منسوب ایک آڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں انھوں نے اپنے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات کو دشمن کا پرچار قرار دیا۔پیغام میں ملا منصور اختر نے کہا کہ وہ زندہ سلامت ہیں اور اپنے دوستوں کے درمیان ہیں اور وہ کبھی بلوچستان کے علاقے کچلاک نہیں گئے۔خیال رہے کہ جولائی میں افغان طالبان کے امیر ملا عمر کی ہلاکت کے اعلان کے بعد سے شدت پسند گروپ کی قیادت کا معاملہ اختلافات کا شکار رہا ہے۔

News ID 1860147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha